تحریک انصاف کا حکومت کو ایک ماہ کی آخری مہلت دینے کا فیصلہ

حکومت نے اقدامات نہ کیے گئے تو تحریک انصاف اگست اورستمبرمیں قومی وصوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائے گی


Syed Naveed Jamal June 25, 2014
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس /آغا مہروز

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کیجانب سے4 انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی نہ کرانے پر27 جون کو بہاولپور کے جلسہ عام میں حکومت کوایک ماہ کی آخری مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کوبتایا تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس آج (بدھ کو ) بنی گالہ میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہوگاجس میں حکومت کو آخری مہلت دینے اور عیدالفطرکے بعد سخت فیصلے کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اس دوران اقدامات نہ کیے گئے تو تحریک انصاف اگست اورستمبرمیں قومی وصوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے اور لانگ مارچ جیسے بڑے فیصلے کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے۔

تحریک انصاف ذرائع نے بتایا قومی انتخابات2013ء کے بعد عمران خان نے دھاندلی کے باعث انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکارکردیا تھا۔ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ قومی اسمبلی کے 5 حلقوں این اے110 سیالکوٹ، این اے 122لاہور، این اے 125 لاہور اوراین اے 154 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوئے اور ان حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں