خان پور کے دو ٹک ٹاکر بھائی اور دوست سکھر سے اغوا تاوان طلب

مغویوں کی آخری لوکیشن شکارپور کی ہے ان میں سگے بھائی جاوید، خالد اور ایک دوست فرمان شامل ہیں، ایس ایس پی سمیر نور


ویب ڈیسک June 20, 2024
ٹک ٹاکر بھائیوں کی اسکرین گریپ فائل فوٹو

دو ٹک ٹاکر بھائیوں سمیت تین افراد کو سکھر کے علاقے سے اغوا کرلیا گیا، سکھر اور شکار پور پولیس نے تلاش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خان پور کے دو بھائی سکھر سے لاپتا ہوگئے جنہیں اغواکار اپنے ساتھ لے گئے۔ ایس ایس پی سمیر نور کے مطابق مغویوں کی آخری لوکیشن شکارپور کے علاقے کی آئی ہے ان میں خان پورمہر کے سگے بھائی جاوید، خالد اور ایک دوست فرمان شامل ہیں، انہیں پانچ روز قبل اغوا کیا گیا۔

اہل خانہ نے بتایا ہے کہ دونوں بھائی سکھر میں ٹک ٹاک بنائے گئے تھے جہاں انہیں اغوا کرلیا گیا، اغوا کارواں نے ہم سے فون پر پچاس لاکھ تاوان طلب کیا ہے، ہم محنت مزدوری کرنے والے ہیں اتنا تاوان نہیں دے سکتے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر اور شکارپور پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کوشش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں