ٹی20 ورلڈکپ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

انگلینڈ کی ٹیم نے 18 ویں اوور میں ہی 2 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے 18 ویں اوور میں ہی 2 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کیلئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 181 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 18 ویں اوور میں ہی 2 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔


ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس 38 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ نکولس پورن اور کپتان رومین پاول نے 36، 36 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے فل سالٹ اور جونی بیئرسٹو نے پارٹنر شپ میں 97 رنز کی ناقابل شکست انننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دی ہے۔
Load Next Story