پاکستان کو ہیلی کاپٹرز کی فراہمی روس اور بھارت کے تعلقات کشیدہ

روس کی جانب سے ایسے اقدامات سے نئی بھارتی حکومت کو ڈرایا، دھمکایا نہیں جا سکتا، سابق سربراہ بھارتی بحریہ

روس پاکستان کو فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش کرکے بھارت کو اس بات پر مجبور کر رہا ہے کہ وہ اپنی دفاعی ضروریات کیلیے دوسرے سپلائرز سے رابطہ کرے، ارون پرکاش فوٹو: فائل

روس کی جانب سے پاکستان کو ایم آئی35 ہیلی کاپٹروںکی فراہمی کے حالیہ فیصلے کے بعد روس اور بھارت کے دفاعی تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں اوربھارتی حکام نے اس فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا ہے۔


برطانوی میگزین آئی ایچ ایس جینزکی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سینئر حکام پاکستان کو بڑی تعداد میں ہیلی کاپٹرز فروخت کی کوششوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، اس روسی فیصلے سے بھارت کے ساتھ کئی عشروں سے قائم تعلقات کو دھچکا لگ سکتا ہے، بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ارون پرکاش نے برطانوی میگزین کو بتایا کہ روسی انتظامیہ کی جانب سے ایسے اقدامات سے نئی بھارتی حکومت کو ڈرایا، دھمکایا نہیں جا سکتا، روس پاکستان کو فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش کرکے بھارت کو اس بات پر مجبور کر رہا ہے کہ وہ اپنی دفاعی ضروریات کیلیے دوسرے سپلائرز سے رابطہ کرے۔
Load Next Story