ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن کو نقد انعام

شاہنواز خان نے گولڈ میڈل کے ساتھ مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل حاصل کیا تھا


Sports Desk June 20, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شاہنواز خان کو شاندار کامیابی پر سی سی فرسٹ سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ سے نوازا ہے۔

شاہنواز خان نے گولڈ میڈل کے ساتھ مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل حاصل کیا تھا، 65 سال میں پہلی بار مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل پاکستان کے نام ہوا۔

مزید پڑھیں؛ ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کےفاتح سندھ پولیس کے کانسٹیبل کی نظریں عالمی ٹائٹل پر

مسٹر ساؤتھ ایشیا بننے والے کانسٹیبل شاہنواز خان سے کراچی پولیس چیف کی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پاکستان کا نام روشن کرنے اور شاندار اعزاز حاصل کرنے پر کانسٹیبل کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پولیس کانسٹیبل نے عالمی ٹائٹل پر اپنی نظریں مرکوز کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس کانسٹیبل شاہ نواز خان ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے تھانہ مومن آباد میں تعینات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں