کراچی عید کے تین روز میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 173 کچرا چننے والے گرفتار
عیدالاضحیٰ پر صفائی اور صحت کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلیے کارروائی کی گئی، کمشنر کراچی
شہر قائد میں عید کے تین روز میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 173 کچرا چننے والوں کو گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کچرہ چننے والوں کے خلاف عیدالاضحیٰ کے تین روز کارروائی میں 173 افراد گرفتار کیا گیا۔
تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنرکراچی کو رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق ضلع جنوبی میں 26 افراد، شرقی میں 44، غربی میں 7، ملیر میں 14 کورنگی میں 57 وسطی میں 40 اور کیماڑی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پولیس کو شوکاز نوٹس
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ کارروائی عید الاضحی کے موقع پر صفائی اور صحت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کی گئی۔