- شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس، وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب
- ڈکیتیوں میں قتل ہونے والوں کے پاس جانا چاہئیے تھا نہیں جا سکا، مراد علی شاہ
- راولپنڈی : سانحہ 9 مئی کے ملزمان سے برآمد اشیاء بازار میں فروخت ہونے کا انکشاف
- وزیراعلیٰ کے پی نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی
- سانحہ مدین؛ 8 ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- عدت میں نکاح کیس؛ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست مسترد
- بدمست ہاتھیوں نے بھارتی فوج کے افسر کو کچل دیا
- کمپنی کی گاڑی کی قسطیں ادا نہ کرسکنے پر اکاؤنٹنٹ کی خودکشی
- الیکشن کمیشن کو کسی پارٹی کو انتخابات سے باہر کرنے کا اختیار نہیں، جسٹس اطہر
- بجلی کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
- سرگودھا جج کیس؛ ایسے واقعات کی روک تھام حکام کی ذمہ داری ہے، لاہور ہائیکورٹ
- پی ٹی آئی کو بلے کے نشان، مخصوص نشستوں کی واپسی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست
- دوسرا سیمی فائنل؛ اگر میچ بارش کی نذر ہوا تو کون فائنل کھیلے گا؟
- عدالت نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا
- سیمی فائنل میں شکست؛ راشد خان کا بیان سامنے آگیا
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
- سابق اہلیہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست، سیکریٹری داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری
- ہم امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، وزیر خارجہ
- صدر عارف علوی کا ماضی کا ریکارڈ دیکھیں تو انتخابات نہ کراتے، چیف جسٹس
- فلڈ کمیشن کی ساری رپورٹس کاپی ، پیسٹ ہیں،چئیرمین سینیٹ آبی وسائل قائمہ کمیٹی
سائنس فکشن ’کالکی2898‘ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی
![فوٹو : انسٹاگرام](https://c.express.pk/2024/06/2654528-kalkiad-1718900666-280-640x480.jpg)
فوٹو : انسٹاگرام
ممبئی: باہو بلی سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی۔
میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پر مشتمل فلم کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے اور اسے 27 جون کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینسر بورڈ کے حیدر آباد آفس نے فلم کیلئے ’یواے‘ سرٹفکیٹ جاری کیا ہے اور فلم کا دورانیہ 180 منٹ 56 سیکنڈ ہے جس سے یہ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی ہے۔
بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا بجٹ 600 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی انڈین فلم کا نیا ریکارڈ ہے۔
پرابھاس نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم کو عالمی ناظرین کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اور اس میں انڈسٹری کے سب سے بہترین فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بجٹ بڑھ گیا ہے۔
دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی۔
میگا فلم کو پہلے ’پروجیکٹ کے‘ کا نام دیا گیا تھا اور اس میں امیتابھ بچن اور کمل ہاسن جیسے لیجنڈری اداکار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔