کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں آج بھی 7 افراد جاں بحق
سندھ سیکریٹریٹ کے قریب جاں بحق ہونے والے شخص نے ایک ہفتہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی، ایس پی صدر
گزشتہ روز شروع ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی لہر نے سیکیورٹی اداروں کی کارکرگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے، آج بھی شہر میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 7 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ کے قریب ایس ایم لا کالج کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سعید شاہ نامی شخص کو قتل کر دیا۔ ایس پی صدر ٹائون سلمان سید کا کہنا ہے کہ مقتول رکشہ ڈرائیور تھا اور اس نے ایک ہفتہ قبل کورٹ میرج کی تھی اور لڑکی کے باپ نے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا، فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈیفنس خیابان رومی میں بلاول غلام شبیر نامی شخص کو نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ اس کے علاوہ منگھو پیر اور اورنگی ٹاون میں بھی فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا جب کہ کورنگی بلال کالونی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کر دیا، قتل ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عبد الرزاق کے نام سے ہوئی ہے۔ نیٹی جیٹی پل کے قریب بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کی زندگی کا خاتمہ کر دیا جب کہ گلشن معمار کے علاقے جنجار گوٹھ میں بھی ایک شخص کو موت کی نیند سلا دیا گیا لیکن پولیس کسی ایک بھی واقعہ کے ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔