راولپنڈی میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق 5 زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ نور زمان اور 4 روز کا نومولود بچھ شامل ہے


ویب ڈیسک June 25, 2014
3 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جبکہ 2 کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کینٹ کے علاقے ٹاہلی موری میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بخق جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں کینٹ کے علاقے ٹاہلی موری میں 40 سالہ بخت نور کے گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں ہونے والوں کی شناخت 13 سالہ خان زمان اور ایک 4 سالہ نومود بچے سے ہوئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منقتل کیا جب کہ 2 کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا جہاں انھییں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں