پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر نئی تاریخ رقم انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

بازار حصص میں مسلسل دوسرے دن ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس 80001 کی ریکارڈ ساز سطح پر پہنچ گیا


ویب ڈیسک June 21, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر نئی تاریخ رقم ہوگئی اور 100 انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔


عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے مسلسل دوسرے روز پی ایس ایکس میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ ہو رہی ہے۔ آج جمعہ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 1199 پوائنٹس کے اضافے سے 80001 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 78 ہزار کی سطح عبور کرگیا


واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بازار حصص میں 100 انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو عبور کرگیا تھا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں