عالمی بینک کی پاکستان کو 2 منصوبوں کی مد میں 53کروڑ ڈالر فراہم کرنیکی منظوری
سی آر آئی ایس پی پروگرام کے لیے اضافی مالی اعانت کا مقصد ملک کے سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط کرنا ہے
عالمی بینک نے پاکستان کو دو منصوبوں کی مدد کے لیے 53 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
پہلے منصوبے کرائسز ریسیلینٹ سوشل پروٹیکشن (سی آر آئی ایس پی) پروگرام کے لیے اضافی مالی اعانت کا مقصد ملک کے سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط کرنا ہے۔
دوسرا منصوبہ سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر سیکٹرز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ سے سندھ میں لائیو اسٹاک اور ایکوا کلچر کے شعبوں میں کلائمیٹ اسمارٹ جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے پروڈیوسرز کے درمیان مسابقت کو فروغ دے گا۔