پختونخوا کو بجلی 10 روپے فی یونٹ دینے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ضرورت کے مطابق پہلے خیبر پختونخوا کو بجلی دی جائے بعد ازاں دوسرے صوبوں کو فراہم کی جائے، قرارداد

حکومتی رکن فضل الٰہی کی جانب سے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے

خیبر پختونخوا کو بجلی 10 روپے فی یونٹ فروخت کرنے سے متعلق قرارداد صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔



حکومتی رکن فضل الٰہی کی جانب سے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا بجلی بنانے کے ساتھ ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے۔ خیبر پختونخوا بجلی بناتا ہے اور وفاق 70 سے 80 روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرتا ہے۔


قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ بھی خیبر پختونخوا کے شہریوں کو برداشت کرنا پڑتی ہے ، اس لیے یہ اسمبلی وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتی ہے کہ خیبر پختونخوا کو 10 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنا قرار دیا جائے۔ ضرورت کے مطابق پہلے بجلی خیبر پختونخوا کو دی جائے بعد ازاں دوسرے صوبوں کو فراہم کی جائے۔

Load Next Story