پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے حکومت مخالف تحریک موخر کئے جانے کا امکان

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے ہم خیال جماعتوں کا اجلاس کل بلالیا


ویب ڈیسک June 25, 2014
پاکستان عوامی تحریک کے کل ہونے والے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے ہم خیال جماعتوں کا اجلاس کل بلالیا جس میں حکومت مخالف تحریک موخر کئے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ق)، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں کارکنوں کی رہائی اور حکومت کے خلاف مقدمات قائم کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جب کہ حکومت مخالف تحریک شمالی وزیرستان میں آ پریشن مکمل ہونے تک موخر کئے جانے کابھی امکان ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز پنجاب حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کرنے کا اعلان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا بھی فیصلہ کیا تھا، حکومت پنجاب نے طاہرالقادری کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کو بھی احکامات بھی جاری کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔