لاہور قبرستان سے شیرخوار کی لاش غائب گارڈ سمیت 3 افراد گرفتار

نامعلوم افراد نے 3 ماہ کے بچے کو تدفین کے کچھ گھنٹوں بعد ہی قبر سے نکال لیا تھا، پولیس

قبر سے شیر خوار بچے کی لاش غائب ہونے کا واقعہ 23 اپریل کو پیش آیا تھا

قبرستان سے تدفین کے اگلے ہی روز شیرخوار کی لاش غائب ہونے کے کیس میں پولیس نے گارڈ سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔



پولیس کے مطابق میانی صاحب قبرستان سے شیر خوار کی لاش غائب ہونے کے واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ واقعہ 23 اپریل کو پیش آیا تھا، جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔


مدعی کی جانب سے بچے کی لاش چوری کے شبہے میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا تھا، جس پر پولیس نے تمام پہلوؤں کوپیش نظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے بچے کو نامعلوم افراد نے تدفین کے کچھ گھنٹے بعد قبر سے نکال لیا تھا اور بچے کے والد عبدالرحمٰن نے اگلے روز کفن باہر نکلا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔

Load Next Story