بجٹ منظوری پر حکومت کو ووٹ دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا شازیہ مری

حکومت سازی کے وقت ن لیگ اور پی پی میں معاہدہ ہوا تھا مگر (ن) لیگ نے معاہدے پر عمل نہیں کیا جس پر شدید تحفظات ہیں


ویب ڈیسک June 21, 2024
(فوٹو : فائل)

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری پر حکومت کو ووٹ دینے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ووٹ دینے کا انحصار موجودہ ڈائیلاگ پر ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا مگر (ن) لیگ نے معاہدے پر عمل نہیں کیا جس پر شدید تحفظات ہیں، بجٹ منظوری پر حکومت کو ووٹ دینے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ووٹ دینے کا انحصار موجودہ ڈائیلاگ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی فنڈز میں پیپلز پارٹی سے مشاورت تحریری معاہدے کا حصہ تھی، ن لیگ نے پی ایس ڈی پی بناتے ہوئے ہم سے مشاورت نہیں کی اور پی ایس ڈی بناکر ہمیں دے دیا، وفاقی بجٹ اور ترقیاتی فنڈز میں جب رضامندی لینی تھی تب نہیں لی،اب کیا فائدہ؟؟

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت ضرور ہے مگر عوام کے لئے بھی کچھ کرنا چاہیے تھا پیپلزپارٹی نے مشکل وقت میں بھی عوامی بجٹ دیا ہمارے ارکان کے پنجاب میں شدید تحفظات ہیں، ہمارے ارکان پارلیمان میں کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ اگر ایسا ہوا تو ہم اپوزیشن میں بیٹھنا پڑھ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں امید ہے مثبت نتائج نکلے گے، شہبازشریف کے ساتھ ہم نے پہلے بھی کام کیا ہے، اگر تمام تحفظات مکمل دور نہیں ہوتے تو کم سے کم کچھ تو ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں