وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات صوبے کے مسائل پر گفتگو

وزیراعلیٰ نے طویل لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ بھی کیا


ویب ڈیسک June 21, 2024
فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور صوبے کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پورے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے، 190 ملین پاونڈ ریفرنس سماعت کے اختتام پر دونوں کے درمیان اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں ملاقات ہوئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کے پی کے درمیان سوا گھنٹہ ملاقات جاری رہی، ملاقات میں صوبہ خیبر کی صورتحال، سیاسی حالات پر بات چیت کی گی۔

ملاقات میں صوبہ خیبر پختون خوا کی صورتحال اور سیاسی حالات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے طویل لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے ہونے والی بات چیت سے متعلق بانی چیئرمین کو آگاہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں