بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا اسے کوئی نہیں روک سکتا فیصل واوڈا
ڈنکے کی چوٹ پر، ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی، بیان
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، اسے کوئی نہیں روک سکتا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بیان میں بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ بجٹ ہر صورت پاس ہوگا، اسے کوئی نہیں روک سکتا، اور ڈنکے کی چوٹ پر، ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کہیں کچھ کوتاہیاں اور نالائقی بھی ہے، اور اس میں ترامیم کی گنجائش بھی ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم سب ٹیکسوں کا اپنا اپنا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں۔