ترکیہ کے جنگل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی 5 افراد ہلاک اور44 زخمی
آتشزدگی میں 44 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 10 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے
ترکیہ میں جنوب مشرقی علاقے ماردین کے جنگل میں لگنے والی آگ نے کئی دیہاتوں کو جلاکر خاکستر کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنگل میں لگنے والی آگ سے بلند ہونے شعلوں نے آس پاس کے دیہاتوں کو اپنی پلیٹ میں لے لیا۔ چار ایمرجنسی ٹیمیں اور 35 ایمبولینسیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ جانی اور مالی نقصان کے علاوہ جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور کئی ہزار ایکڑ جنگل تباہ ہوگیا۔ پورے علاقے میں دھواں بھر گیا۔
ترکیہ کے وزیرِ صحت نے بتایا کہ 44 زخمیوں میں سے 10 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آس پاس کے کئی دیہاتوں کو خالی کروالیا گیا۔
جنگل میں آگ تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی سے پھیلی اور تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آتشزدگی سے 5 دیہات زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ 2 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔