انسٹاگرام میں گروپ چیٹ کو مزید فعال بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف

فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین پرائیوٹ ویڈیو سیشن میں تین دیگر افراد کے ساتھ لائیو اسٹریم کر سکیں گے


ویب ڈیسک June 21, 2024

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے گروپ چیٹ کو مزید فعال بنانے کے لیے قریبی دوستوں کے ساتھ لائیو اسٹریم کا فیچر متعارف کرا دیا۔ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین پرائیوٹ ویڈیو سیشن میں تین دیگر افراد کے ساتھ لائیو اسٹریم کر سکیں گے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد انسٹاگرام کے نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ براڈکاسٹ کر سکیں گے اور اپنے قریبی دوستوں کی فہرست میں سے افراد کو اسٹریم کا حصہ بننے یا میزبان بننے کی دعوت دے سکیں گے۔

pic

قریبی دوستوں میں لائیو کے فیچر کا مقصد انسٹاگرام صارفین کو ایپ میں رابطے کے لیے ایک اور راہ کی فراہمی کے ساتھ کمیونیٹی کو برقرار رکھتے ہوئے قریب رکھنا ہے۔

واضح رہے انسٹاگرام میں پرائیوٹ شیئرنگ کی جانب انگیجمنٹ میں (بالخصوص ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے) بڑی منتقلی دیکھی گئی ہے۔ ایپ میں انباکس نوٹس فیچر میں بھی صارفین کی بڑی دلچسپی دیکھی گئی ہے۔

نوٹس فیچر خاص طور پر نوجوان صارفین میں انتہائی مقبولیت رکھتا ہے۔ اور اس ہی عمر کا گروپ ہے ایپ میں مصروف رہنے کی وجہ سے نوٹس میں نئی نئی چیزیں ڈالتا رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں