جنرل ر باجوہ اور نواز شریف کی 2017ء کے بعد سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی عرفان صدیقی

بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایک آدھ منٹ کی تعزیت کے سوا گزشتہ سات سال میں کوئی ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں ہوا، ٹویٹ


ویب ڈیسک June 21, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2017ء کے بعد سے آج تک جنرل (ر) باجوہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں ںے کہا کہ ‏میری مصدقہ معلومات کے مطابق پاناما کیس میں عدالتی فیصلے یعنی 28 جولائی 2017ء کے بعد سے آج تک جنرل باجوہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایک آدھ منٹ کی تعزیت کے سوا گزشتہ سات سال میں کوئی ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں