پنجاب کے وزیرقانون رانا مشہود کا موبائل فون چوری ہوگیا

رانا مشہود کا موبائل ان کی گاڑی سے چوری ہوا جس میں اعلیٰ شخصیات سے کالز اور ایس ایم ایس کا ریکارڈ موجود ہے۔


ویب ڈیسک June 25, 2014
رانا مشہود نے موبائل چوری ہونے کی اطلاع پنجاب پولیس کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کو کردی۔ فوٹو:فائل

پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود کا موبائل فون چوری ہوگیا جس میں حکام سے کالز اور ایس ایم ایس کا ریکارڈ موجود ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود کا موبائل ان کی گاڑی سے چوری ہوا جس میں حکومتی اراکین اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے کالز اور ایس ایم ایس کا ریکارڈ موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا مشہود نے موبائل چوری ہونے کی اطلاع پنجاب پولیس کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کو کردی جس کے بعد پولیس کی جانب سے موبائل چور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں