وفاقی حکومت کا این ایف سی ایوارڈ میں توسیع کا فیصلہ

ساتویں ایوارڈ کے تحت صوبوں کو قابل تقسیم وسائل کا 57.5 فیصد اور مرکزی کو 32.5 فیصد ملنا ہے


Irshad Ansari June 21, 2024
فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے ساتویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن کو یکم جولائی سے پہلے نیا ایوارڈ دینا ہے اور موجودہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کرنی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پانچ سال کیلئے ہوتا ہے، نیا ایوارڈ طے نہ ہو سکے توحکومت موجودہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کرسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع حکومت کی سفارش پر صدر مملکت کرتا ہے،صوبوں اور مرکز کے درمیان 2011 سے قابل تقسیم وسائل کی تقسیم جاری ہے، موجودہ ایوارڈ میں وسائل کی تقسیم 82 فیصد آبادی اور 10.3 فیصد غربت کی بنیاد پرکی گئی ہے اور وسائل کی تقسیم پر 5 فیصد اور ایریا کی بنیاد 2.7 فیصد قابل تقسیم وسائل کا فارمولا بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساتویں ایوارڈ کے تحت صوبوں کو قابل تقسیم وسائل کا 57.5 فیصد اور مرکزی کو 32.5 فیصد ملنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں