رمضان المبارک کے دوران مسجدالحرام میں قرآن پاک کے 72 تراجم فراہم کئے جائیں گے

مسجد الحرام میں اسٹیٹ آف آرٹ ٹیکنالوجی کے تحت 72 زبانوں میں اسمارٹ فون میں قرآن پاک اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے


ویب ڈیسک June 25, 2014
رواں سال بیت اللہ میں رکھے 4 ہزار شیلفوں میں قرآن پاک کے 9 لاکھ 50 ہزار نسخے موجود ہوں گے۔ فوٹو: فائل

رواں سال رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام میں دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کے لیے 72 مختلف زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم فراہم کیے گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے رمضان المبارک سے پہلے مسجد حرام میں تلاوت قرآن کے حوالے سے کی گئی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں جب کہ اس حوالے سے رواں سال مسجد حرام میں دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کی سہولت کے لئے 72 مختلف زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم فراہم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ اسمارٹ فون کے ذریعے 72 زبانوں میں ہی قرآن پاک ڈاون لوڈ کرنے کی بھی سہولت دی گئی ہےجن میں سنہالی، تیلگو، صومالی اور چینی زبان بھی شامل ہوگی۔

مسجد حرام میں آنے والے دنیا بھر کے مسلمانوں کی سہولت کے لئے 72 زبانوں میں تراجم فراہم کرنے کے علاوہ مسجد میں قرآن پاک رکھنے کے لیے موجود شیلفوں کی تعداد کو بھی دوگنا کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب بیت اللہ میں رکھے 4 ہزار شیلفوں میں قرآن پاک کے 9 لاکھ 50 ہزار نسخے موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ نماز تراویح اور نماز تہجد کی ادائیگی کے لیے 6 امام حضرات کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جب کہ لوگوں کی حفاظت کے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |