فرحان اختر نے شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی تصدیق کردی

کنگ خان نے فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’ڈان‘ سیریز کی دو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے


ویب ڈیسک June 21, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر اور اداکار فرحان خان نے اپنے نئے فلمی پروجیکٹ میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی تصدیق کردی۔

کنگ خان نے فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی 'ڈان' سیریز کی دو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور تیسری فلم میں کام سے انکار کردیا تھا۔

شاہ رخ خان کے انکار کے بعد 'ڈان3' کے مرکزی کردار کیلئے رنویر سنگھ کو لایا گیا اور ان کے مدمقابل کیارا ایڈوانی نظر آئیں گی۔

ایک تازہ انٹرویو میں فرحان اختر کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کیلئے کوئی چیز ڈھونڈ لیں گے اور اس میں سوفیصد کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی اداکار کے ساتھ کام کرنے کیلئے بس وہ شے تلاش کرنی پڑتی ہے جس کے ذریعے رابطہ بن جائے اور وہ اسے جلد تلاش کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں