کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فیکٹری ملازم جاں بحق

مقتول بجلی نہ ہونے پر فیکٹری کے باہر موبائل استعمال کررہا تھا، 9 بہن بھائیوں میں دوسرا نمبر تھا


طحہ عبیدی June 21, 2024
فوٹو: فائل

شہر قائد کے علاقے بلدیہ سعید آباد میں فیکٹری کے ملازم کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔ مقتول سرور بجلی نہ ہونے پر فیکٹری کے باہر موبائل فون استعمال کررہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ مواچھ گوٹھ کے علاقے میں ڈکیتوں نے فیکٹری کے باہر بیٹھے ملازم کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق مواچھ گوٹھ میں مقتول سرور اور اس کا دوست بجلی نہ ہونے پر فیکٹری کے باہر بیٹھے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر سرور نامی فیکٹری کے ملازم کو قتل کردیا اور موبائل فون نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق مقتول گزشتہ 6 سال سے دھاگہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور بجلی نہ ہونے پر فیکٹری کے باہر بیٹھا تھا ، مقتول کا آبائی تعلق بہاولنگر سے ہے اور سرور 9 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی ہے جس میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |