ایک گلوکارہ کے سب سے زیادہ ٹیٹوز بنانے کا عالمی ریکارڈ

پہلے پہل تارا نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے دو ٹیٹوز بنوائے تھے

[فائل-فوٹو]

امریکی خاتون نے ایک ہی گلوکارہ کے جسم پر سب سے زیادہ ٹیٹو بنوانے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کینساس سے تعلق رکھنے والی تارا نامی خاتون نے گلوکارہ میڈونا کے 18 ٹیٹو بنوا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔

خاتون نے مقامی خبروں کو بتایا کہ لوگ مجھے گھورتے ہیں۔ ہر قسم کے لوگ میرے پاس آتے ہیں اور بہت جوش و خروش سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ میرے بازوؤں کو پکڑ سکتے ہیں۔ اور میں ان کی اس درخواست کو قبول کرتی ہوں۔


انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا وہ میرے بازوؤں کی تصاویر اور ویڈیو بنا سکتے ہیں اور میں اس کی بھی اجازت دے دیتی ہوں۔

پہلے پہل تارا نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے دو ٹیٹوز بنوائے تھے لیکن پھر انہوں نے نکی پیٹرسن کے بارے میں سنا جو ایک گلوکار کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنانے کی ریکارڈ ہولڈر تھیں۔

تارا کو نکی نے کافی متاثر کیا۔ انہوں نے اپنے ٹیٹو آرٹسٹ کے ساتھ گفت و شنید کی جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ نکی سے ریکارڈ چھین لیں گی اور آخر کار وہ اس میں کامیاب ہوگئیں۔
Load Next Story