خیبرپختونخوا اسمبلی میں عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے بیان پراپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

جمعیت علمائےاسلام(ف) کے منور خان نے عمران خان کے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے بیان کا معاملہ اٹھایا


ویب ڈیسک June 25, 2014
اسبملی توڑنے کے عمران خان کےبیان کےخلاف اپوزیشن کے ارکان اجلاس سے واک آوٹ کرگئے . فوٹو:فائل

خیبر پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن نے عمران خان کے اسمبلی توڑنےسے متعلق بیان کے خلاف واک آؤٹ کیاجب کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن) نےاس حوالے سے تحریک استحقاق بھی جمع کرادی۔


خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا تو گزشتہ رات سعودی عرب سے پشاورآنے والی پی آئی اے کی پرواز پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد جمعیت علمائےاسلام(ف) کے منور خان نے عمران خان کے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے بیان کا معاملہ اٹھایا، عمران خان کےبیان کےخلاف اپوزیشن کے ارکان اسمبلی اجلاس سے واک آوٹ کرگئے جنہیں وزیر تعلیم عاطف الرحمان منا کر واپس لائے۔


اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی اور پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی، نگہت اورکزئی نے عمران خان کے بیان کے خلاف اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی جس پر مسلم لیگ(ن) کے راجہ فیصل زمان کے بھی دستخط ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں