انسانی نشونما میں رکاوٹ پیدا کرنے والے جین کی نشاندہی
99 فیصد سے زیادہ جین ایسے ہیں جو انکوڈنگ نامی ایک عمل کے ذریعے نشونما والے پروٹین تیار کرتے ہی
حالیہ تحقیق میں ایک نئے چین کی نشاندہی ہوئی ہے جس میں ہونے والے تغیرات انسانی نشونما سے متعلقہ عوارض کے ذمہ دار ہیں جو دنیا بھر میں دسیوں ہزار افراد کو متاثر کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے ایسے جین جسے RNU4-2 کہا جاتا ہے، کی نشاندہی کی ہے جسے پہلے انسانی نشونما کے عوارض سے منسلک نہیں سمجھا جاتا تھا۔
محققین نے کہا کہ یہ دریافت اہم ہے کیونکہ یہ واحد جین سے پیدا ہونے والے نشونما کے عوارض کی نمائندگی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ 99 فیصد سے زیادہ جین ایسے ہیں جو انکوڈنگ نامی ایک عمل کے ذریعے پروٹین تیار کرتے ہیں جو انسانی نشونما کی خرابی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ عارضے سماجی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقیوں میں تاخیر کا سبب بنتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ علمی صلاحیتوں کی نشونما میں بھی تاخیر کا سبب بنتے ہیں جو کسی شخص کے سیکھنے، استدلال اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو محدود کرتے ہیں۔