پشاور فیڈرز زبردستی چالو کرانے سے گرڈ اسٹیشن اندھیروں میں ڈوب گیا

مظاہرین دوپہر 2 بجے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور فیڈرچالو کیا جس کی وجہ سے سسٹم اوور لوڈ ہوا، ترجمان پیسکو


ویب ڈیسک June 21, 2024
دو روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی فیڈرچالو کردیا تھا—فوٹو: فائل

مظاہرین کی جانب سے فیڈرز زبردستی چالو کرانے سے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کا رحمان بابا گرڈ اسٹیشن اندھیروں میں ڈوب گیا۔

پیسکو کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ مظاہرین کی جانب سے گرڈ میں زبردستی فیڈرز چالو کرانے سے گرڈ اسٹیشن میں فالٹ آیا، جس کی وجہ سے فوری طور پر بند ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ فالٹ کی وجہ سے گرڈ اسٹیشن سے 32فیڈرز کو سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔

 

 

ترجمان پیسکو کے مطابق جمعے کو دوپہر 2بجے مظاہرین زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور فیڈرز چالو کرائے، جس کے نتیجے میں سسٹم اوور لوڈ ہوا اور فا لٹ کی وجہ سے بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ مشتعل عوام نے پیسکو عملے سے تلخ کلامی کی اور ان سے موبائل فون بھی چھین لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسکو ٹیم مرمتی کام میں مصروف ہے اور بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، مظاہرین کی جانب سے مسلسل مداخلت کی وجہ سے صارفین کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |