کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش
لیاقت آباد سی ون ایریا اور سرجانی میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی
شہر میں دن بھر شدید گرمی اور حبس کے بعد شام کو اچانک شہرکے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، جس سے موسم خوش گوار ہوگیا۔
بارش شہرکے مضافات ایم نائن موٹروے اور گلشن معمار سے شروع ہوئی، جس کے بعد سرجانی، فیڈرل بی ایریا اور منگھوپیر میں تیز بارش ہوئی۔
نیوکراچی،گلشن اقبال، نارتھ کراچی، بہادرآباد، پرانی سبزی منڈی، صدر، کالاپل، بزرٹہ لائن سمیت مختلف علاقوں میں درمیانی اور ہلکی بارش ہوئی۔
کراچی کے چند علاقوں میں پھوار اور بونداباندی ہوئی، اورنگی ٹاون سمیت چند ایک علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں بھی ریکارڈ ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کی رات شہر میں ہونے والی بارش ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثرات کے نتیجے میں ہوئی اور شہرکے مضافات سمیت دیگرعلاقوں میں مزید بارش کا امکان موجود ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاقت آباد سی ون ایریا اور سرجانی میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔