اسلام آبادہائیکورٹ کاانرول کمپنیوں کوحج کوٹادینے کاحکم

پاکستان وہ جگہ ہے جہاںحج کاارادہ کرتے ہی حاجی کولوٹناشروع کردیاجاتاہے،عدالت


Numainda Express September 21, 2012
پاکستان وہ جگہ ہے جہاںحج کاارادہ کرتے ہی حاجی کولوٹناشروع کردیاجاتاہے،عدالت۔ فوٹو: فائل

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حج کوٹاکیس میں وزارت مذہبی امورکوکوٹے سے متعلق تمام زیر التوامعاملات پندرہ روزمیںحل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے۔

دوران سماعت فاضل جج نے کہاکہ ہر سال کی حج پالیسی کرپشن کے دروازے بندنہیں ہونے دیتی اور پاکستان وہ جگہ ہے جہاں حاجی حج کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو لوٹنا شروع کر دیا جاتاہے،پاسپورٹ آفس سے ایئرلائن کے ٹکٹ تک حاجیوںکو لوٹاجاتا ہے ۔سیکریٹری وزارت مذہبی امور اعظم سمااور ایڈیشنل سیکریٹری بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ 2010 کی پالیسی کے تحت اے کیٹیگری کو350بی کیٹیگری کو250جبکہ سی کیٹیگری کو150کا کوٹاالاٹ کیاگیاہے۔

عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری کوکہاکہ آپ لوگوں سے حج کا طریقہ کارسیدھا نہیں ہورہا ،اگرلوگوں کاعدالتوں سے اعتمادختم ہوگیاتو سوچیں آپ کے ساتھ کیا ہوگا صرف امید لوگوںکوپرتشدد ہونے سے روک رہی ہے، سیکریٹری وزارت مذہبی امور چوہدری اعظم سمانے کہا کہ حج فلائٹس شروع ہو چکی ہیں اورمصروفیت ہے مزید ٹائم دیاجائے ، عدالت نے کہا کہ اگرکسی کمپنی کوانرول کرلیاہے تو اس کوکوٹابھی دیں ،عدالت نے سماعت 5 اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیںہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں