فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں بھی 28 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2363 ڈالر پر پہنچ گئی

فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2363 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔


عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں جمعے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 900 پر پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
Load Next Story