حمل سے متعلقہ ڈپریشن امراض قلب کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے تحقیق

حمل سے متعلق یہ ڈپریشن قابل علاج ہے اور بہت سی خواتین کے لیے یہ ڈپریشن کا پہلا تجربہ ہوتا ہے

[فائل-فوٹو]

محققین نے خبردار کیا ہے کہ حمل کے دوران یا اس کے بعد کا ڈپریشن خواتین میں امراضِ قلب کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

سویڈن کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ حمل کے دوران یا اس کے بعد کا ڈپریشن خواتین میں اگلے 20 سالوں میں دل کی بیماری کے خطرے کے امکان کو 36 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔


محققین کا کہنا تھا کہ یہ نتائج خواتین میں امراض قلب کی روک تھام کے لیے ایک نئی راہیں ہموار کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ڈپریشن قابل علاج ہے اور بہت سی خواتین کے لیے یہ ڈپریشن کا پہلا تجربہ ہوتا ہے۔ ہماری تحقیق جسمانی اور ذہنی صحت دونوں پر یکساں توجہ کے ساتھ ساتھ زچگی کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے مزید اہمیت پر زور دیتی ہے۔
Load Next Story