عون چوہدری کے خلاف انتخابی عذرداری فیصلہ فریقین سے جواب و دستاویزات طلب

عدالت نے الیکشن کمیشن کو فارم 45، 46 اور47 کی مصدقہ نقول اور نتائج کے حوالے سے بیان حلفی جمع کرنے کا حکم دیا ہے


ویب ڈیسک June 21, 2024
عدالت نے الیکشن کمیشن کو فارم 45 اور 46 کی مصدقہ نقول جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے—فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کے فیصلے میں فریقین تحریری جواب اور دستاویزات کے علاوہ پرائیویٹ فریق کو اوریجنل فارم 45 اور 46 جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے عون چوہدری کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور فریقین سے تحریری جواب اور دستاویزات طلب کر لیں۔

ٹریبونل نے فیصلے میں کہا کہ پرائیویٹ فریق فارم 45 اور 46 کی اصل دستاویزات جمع کروائیں جو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جاری کیے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 45، 46 اور 47 کی مصدقہ نقول اور نتائج کے حوالے سے بیان حلفی جمع کروائیں جو ریٹرنگ افسران نے ای ایم ایس پر اپ لوڈ کیے تھے۔

فیصلے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ سرکاری وکیل ٹربیونل کے احکامات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں