ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

فنڈزانفرااسٹرکچر اور خدمات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت استعمال ہوں گے، اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیےمیں کہا گیا کہ رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت استعمال ہوگی—فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی ) نے پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض کے معاہدے پردستخط ہو گئے ہیں۔


اعلامیے میں کہا گیا کہ معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےاے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی اور پاکستان کی طرف سے سیکریٹری ای اے ڈی کاظم نیاز نے دستخط کردیے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ 25 کروڑ ڈالر کے فنڈز انفرااسٹرکچر اورخدمات کےشعبےمیں سرمایہ کاری پر خرچ ہوں گے اور یہ رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت استعمال کی جائےگی۔
Load Next Story