احسن خان نے شوبز انڈسٹری سے شادی کیوں نہیں کی اداکار نے وجہ بتادی

میری فٹنس میں کوئی راز کی بات نہیں ہے میں شروع سے ہی اسمارٹ ہوں، اداکار

فوٹو: فائل

پاکستانی اداکار احسن خان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار ہیں لیکن انہوں نے اپنی شادی کیلئے انڈسٹری سے باہر رخ کیا۔

ایک تازہ پوڈکاسٹ میں اداکار نے بتایا کہ یہ محض اتفاق تھا کہ ان کا دماغ انڈسٹری سے باہر لڑکی کے ساتھ مل گیا۔


انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اچھے گھرانوں کی بہت سی سلجھی ہوئی باکردار لڑکیاں موجود ہیں لیکن وہاں ان کی بات نہ بن سکی۔

اپنی صحت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ اس میں کوئی خاص راز کی بات نہیں ہے وہ شروع سے ایسے ہی اسمارٹ ہیں۔
Load Next Story