ایمریٹس ایئرلائن نے غیرمعینہ مدت تک پشاور ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل کردیا

آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا،ترجمان ایمرٹس


ویب ڈیسک June 25, 2014
آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا،ترجمان ایمریٹس فوٹو؛فائل

متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمرٹس نے غیر معینہ مدت کے لئے پشاورایئرپورٹ پر اپنی پروازیں بند کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمرٹس کے ترجمان نے پشاور میں اپنا فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا اور پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ بھی حالات دیکھ کرکیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ رات پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران قومی ایئرلائن کی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 2 فلائٹ اسٹیورڈ زخمی ہوگئے تھےجب کہ اس سے قبل 8 جون کو کراچی ایئرپورٹ پر بھی دہشت گردوں کے حملے میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ہانگ کانگ کی ایئرلائن کیتھے پیسیفک نے بھی کراچی ایئرپورٹ سے اپنافلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں