امریکا میں اسٹور میں فائرنگ 3 افراد ہلاک

فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے


ویب ڈیسک June 22, 2024
پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا:فوٹو:فائل

امریکی ریاست آرکنساس میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آرکنساس کے شہر فارڈائیس میں ایک شخص نے مقامی اسٹور میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 44 سالہ حملہ کی شناخت ٹریوس پوسی کے نام سے ہوئی ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ امریکا میں رواں سال اب تک فائرنگ کے 234 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں