نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہائی روک دی گئی

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا ہے

دہلی کی مقامی عدالت نے اروند کیجریوال کی رہائی کا حکم دیا تھا:فوٹو:فائل

نئی دہلی کی ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت پر رہائی روک دی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجریوال کو مقامی عدالت کے حکم پر آج رہا کیا جانا تھا تاہم دہلی ہائی کورٹ کےحکم پر ضمانت پر رہائی روک دی گئی۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اروند کیجریوال کی رہائی کا حکم نئی دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کی رہائی سے ان کیخلاف تفتیش متاثر ہوگی۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ نئی دہلی کو 10 مئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یکم جون تک ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔
Load Next Story