بھارت میں امتحانی پرچہ آؤٹ کرنے پر 10 سال قید کی سزا

نقل کرنے پر گرفتار ہونے والوں کو ضمانت نہیں مل سکے گی

نئے قانون کا نفاذ تمام عوامی امتحانات پر بھی ہوگا:فوٹو:فائل

بھارت میں امتحانی پرچہ آؤٹ کرنے والے کو 10 سال قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امتحانات میں نقل کی روک تھام اور پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے کے لیے پبلک ایگزامینیشن ایکٹ 2024 متعارف کروا دیا گیا۔ ایکٹ کے تحت امتحانات میں نقل کرنے اور پرچہ آؤٹ کروانے پر 10 سال تک قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔


ایکٹ کا اطلاق تمام عوامی امتحانات پر بھی ہوگا۔ امتحانی پرچہ لیک کرنے یا جوابات کی شیٹ میں ردو بدل کرنے پر کم از کم 3 سے 5 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

نقل میں معاونت فراہم کرنے یا پرچہ لیک کرنے والوں کو ضمانت نہیں مل سکے گی اوراس سلسلے میں سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
Load Next Story