حکومت سے ماڈل ٹاؤن میں چلنے والی ایک ایک گولی کا حساب لیا جائے گا طاہرالقادری

جب تک نواز شریف اور شہباز شریف اقتدار میں ہیں کوئی انکوائری نہیں ہوسکتی،سربراہ پاکستان عوامی تحریک


ویب ڈیسک June 25, 2014
سانحہ ماڈل ٹاؤن پرپنجاب حکومت کے کسی ادارے یا کمیشن پر یقین نہیں رکھتے، ڈاکٹر طاہرالقادری فوٹو: اے ایف پی

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ ایک ایک گولی کا حساب ہوگا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ظلم و بربریت اور دہشت گردی کا انتقام انقلاب ہوگا اور انقلاب رواں سال ہی آئے گا، نئے نظام انقلاب کے تحت حکومت سے بدلہ لیں گے اور آئی جی سے پولیس اہلکار تک ہر کسی کو پکڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرپنجاب حکومت کے کسی ادارے یا کمیشن پر یقین نہیں رکھتے، جب تک نواز شریف اور شہباز شریف اقتدار میں ہیں کوئی انکوائری نہیں ہوسکتی۔


سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ انقلاب لائے بغیر وہ ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے اور ملک میں انقلاب تک یہیں رہیں گے، انہوں نے پنجاب پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار استعفے دے دیں اور وردیاں پھینک دیں،حکمرانوں کو ایک ایک گولی کا حساب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا قوم موجودہ دور کے ہٹلر اور مسولینی کی غلط معلومات پر کان نہ دھریں اور انقلاب کے لئے تیار ہوجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں