دوسری شادی کی خواہش پر سسر نے بیوہ بہو کو بغدے کے وار کرکے قتل کردیا

مقتولہ ملزم سسر کی رشتے میں بھانجی بھی تھی۔


Staff Reporter June 22, 2024
مقتولہ ملزم سسر کی رشتے میں بھانجی بھی تھی۔

بھینس کالونی میں سسر نے بہو کو بغدے کے وار کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی ۔

ایس ایچ او سکھن صلاح الدین غازی کے مطابق بھینس کالونی روڈ نمبر 7 کمرشل ایریا کے رہائشی محمد رفیق نے اپنی بہو 45 سالہ کوثر زوجہ منظور احمد کو بغدے کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ مقتولہ کا شوہر 2 سال قبل کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگیا تھا۔

مقتولہ دوسری شادی کرنا چاہتی تھی جس پر سسر نے منع کیا تو مگر وہ نہیں مانی ۔ ہفتے کو تلخ کلامی کے بعد سسر نے بہو کو قتل کردیا۔ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی اور ملزم سسر کی رشتے میں بھانجی بھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں