ایشین اسنوکر چیمپئن شپ سعودیہ میں 26 جون سے ہوگی پاکستان شرکت کرے گا
ایونٹ میں ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ اور ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے
پاکستان 26 جون سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض شروع ہونے والی ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ، ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ اور ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
ایکسپریس کے مطابق ایشیائی مقابلے 26 جون سے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں شروع ہورہے ہیں، مقابلوں کے لیے قومی تربیتی کیمپ کا ہفتے سے این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے اسنوکر جمنازیم میں آغاز ہوگیا لیکن تاحال سعودی عرب کے جانب سے ویزوں کا اجراء نہیں ہوسکا۔
ایشین ٹیم چیمپین شپ میں بھارت اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا جبکہ ایشین انڈر 21 چیمپین شپ میں پاکستان کے محمد احسن رمضان دفاعی چیمپین ہیں جب کہ ایران سکس ریڈ ایشین چیمپین شپ کا ٹائٹل ہولڈر ہے۔
ایشین مقابلوں کے لیے قومی اسکواڈ اسجد اقبال، اویس اللہ منیر، احسن رمضان، حسنین اختر اور حمزہ الیاس شامل ہیں۔
دوسری جانب قومی کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھرپور مشقوں کا اغاز کر دیا۔ کیمپ کمانڈنٹ اور ٹیم مینجر نوید کپاڈیہ کے مطابق ایشین مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی کی توقعات ہیں اور پاکستان متعدد میڈلز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے گا۔