سندھ ہائیکورٹ گریڈ ایک سے 15 پر بھرتیوں پر حکم امتناع میں مزید توسیع

درخواست گزار ایم کیو ایم کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی


ویب ڈیسک June 22, 2024
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے وکیل کی درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی—فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں گریڈ ایک سے 15 پر بھرتیوں کے خلاف درخواستوں پر جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں صوبے میں گریڈ ایک سے 15 پر بھرتیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی اور عدالت نے بھرتیوں کے خلاف جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی۔

درخواست گزار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی گئی، جس پر عدالت نے سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست پر گریڈ ایک سے 15 تک بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں