لودھراں میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مرکزی ملزم گرفتار
متاثرہ بچی اسپتال منتقل، تھانہ سٹی میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج
12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے معاملہ میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لودھراں پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث مالک کو گرفتار کرلیا، متاثرہ بچی کو علاج و معالجہ اور میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لودھراں تھانہ سٹی میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او کامران ممتاز اور ایس پی انویسٹی گیشن ناصر جاوید رانا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز کے مطابق متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، بھرپور تعاون کیا جائے گا، صحت یابی تک بچی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابقاس معاملے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا تھا، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد ہماری ریڈ لائن ہے، ملزمان کسی رعایت کے مسحق نہیں، تشدد کا شکار بچی اور والدین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔