پشاور سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش پکڑی گئی

ملزم کوابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کےحوالےکردیا، ترجمان اے ایس ایف


Staff Reporter June 22, 2024
فوٹو ایکسپریس

ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کےعملے نے باچا خان ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران فضائی راستے کے ذریعے پشاور سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور سے کراچی جانے والی پرواز پرایک مسافر سے 648 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اعلامیے کے مطابق مسافر شیراز نے مذکورہ منشیات اپنے دوبیگز میں مہارت سےچھپا رکھی تھی، تلاشی کے دوران سامان کو مشکوک قراردیا، اور بیگز کی جامع تلاشی لی گئی تو پھر اُس میں سے آئس نکلی جسے پشاور سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کوابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کےحوالےکردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں