سپر ایٹ مرحلہ بھارت کی مسلسل دوسری فتح بنگلادیش کو 50 رنز سے شکست

بھارت کے 197 رنز کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی


ویب ڈیسک June 22, 2024
فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ راؤنڈ میں بھارت نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم انٹیگوا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ سپر ایٹ راؤنڈ کے دو میچز میں کامیابی کے ساتھ بھارت کا سیمی فائنل میں جانا تقریباً یقینی ہوگیا ہے۔

بھارت کے 197 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔ بنگلادیش کی یہ سپر ایٹ مرحلے میں مسلسل دوسری شکست ہے۔

بنگلا دیش کی طرف سے نجم الحسین شانتو 40، تنزید حسن 29، رشاد حسنین 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

لٹن داس 13، محمود اللہ 13، شکیب الحسن 11، توحید ہردوئے 4 اور جاکر علی 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

مہدی حسن 5 اور تنظیم حسن ثاقب 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 اور ہاردک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے۔ ہارڈک پانڈیا نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ویرات کوہلی 37، رشب پنت 36، شیوم دوبے 34 اور روہت شرما 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سوریا کمار یادو 6 رنز بناسکے جبکہ اکسر پٹیل 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کی طرف سے تنظیم حسن ثاقب اور رشاد حسین نے 2،2 شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بنگلادیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سپر ایٹ راؤنڈ میں بھارت نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بنگلادیش کو اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسکواڈ:

بنگلہ دیش: تنزید حسن، لٹن داس، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، محمود اللہ، جیکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان

بھارت: روہت شرما، ویرات کوہلی، رشب پنت، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں