گلوبٹ نے جہاں اپنی حرکتوں سے شہرت پائی وہیں ان کے نام سے متعارف گیم نے بھی دھوم مچادی

گیم میں گلوبٹ جس گاڑی کوتوڑتا وہاں اس کوپوائنٹس دیئے جاتے ہیں اوروہ خوشی میں اپنی مونچھوں کو تاؤ دیتا ہے


ویب ڈیسک June 25, 2014
اسمارٹ فون کے صارفین موبائل فون کے " گوگل پلے" آپشن میں جاکر صرف " گلو" لکھ کر اس گیم کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

MULTAN:

سانحہ لاہور کے اہم کردار گلو بٹ کا چرچا شہر شہر، گلی گلی اور ایوانوں میں تو تھا ہی لیکن اب موصوف اس قدر مقبول ہوگئے ہیں کہ ان کے نام سے ایک گیم متعارف کرادیا گیا ہے جسے اسمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد گلو گردی سے محظوظ ہوا جاسکتا ہے۔


گلو بٹ کے نام سے متعارف کردہ گیم میں وہی کچھ ہے جو سانحہ لاہور میں دیکھنے کو ملا، یعنی ایک حواس باختہ شخص لاٹھیاں مار مار کر سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں توڑتا ہے اور ہر گاڑی کو توڑنے کے پوائنٹس ملتے ہیں جس پر گلو بٹ اپنی مونچھوں کو تاؤ دے کر خوشی کا اظہار کرتا ہے جبکہ اس موقع پر لوگ گلو بٹ کی اس تمام کارروائی کا صرف تماشا ہی دیکھتے رہتے ہیں۔ گلو بٹ گیم مارکیٹ میں آنے کے فوری بعد متعدد صارفین اسے کھیل چکے ہیں اور وہ اسمارٹ فون صارفین جو اس سے قبل گلو گردی سے لاعلم تھے وہ اپنے موبائل فون کے " گوگل پلے" آپشن میں جاکر صرف " گلو" لکھ کر اس گیم کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئیٹر پر تو گلو گردی کی دھوم ہی دھوم ہے اور باقاعدہ طور پر گلوبٹ کے نام سے پیجز بھی بن چکے ہیں جس پر لوگ سانحہ لاہور کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں