63 پتوں والا شبدر اگانے کا عالمی ریکارڈ

جاپانی شہری نے 2012 سے عالمی ریکارڈ بنانے کی غرض سے شبدروں کی کراس پولینیٹنگ شروع کی

ایک جاپانی شخص نے 63 پتوں والا شبدر اگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

45 سالہ یوشیہارو ویٹانابے نے 2012 سے عالمی ریکارڈ بنانے کی غرض سے شبدروں کی کراس پولینیٹنگ شروع کی۔


گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سال بہ سال پتوں کی بڑھتی تعداد کے ساتھ ان کا ہدف ہمیشہ سے گینیز ورلڈ ریکارڈز تھا۔

یوشیہارو نے کہا کہ انہوں نے ان شبدروں کو پولینیٹ کرنے کے لیے متعدد طریقوں کا استعمال کیا اور بہت سی بار ان کو ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ کبھی پتوں کی تعداد کم ہوجاتی تھی یا تین پتوں والا عام شبدر اگ جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پتوں کی زیادہ تعداد میں جینیات کا تعلق ہوتا ہے۔ تاہم، اس بات کا علم نہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔
Load Next Story