ہوشاب میں تھانے پر حملہ غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 لیویز اہلکار برطرف

تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر کیچ

فوٹو : فائل

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں لیویز تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت 10 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ ہوشاپ پر مسلح افراد کے حملے تحقیقات کا آغاز ہوگیا، جس میں غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت دس لیویز اہلکار کو برطرف کردیا گیا ہے۔


ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے بتایا کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ اس حوالے قبائلی عمائدین سے بھی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Load Next Story